فتح‌جنگ: ٹی ایم اے سے ملحقہ گراؤنڈ میں جناح‌پارک کی تعمیر کے لیے اڑھائی کروڑ روپے کا فنڈ منظور

فتح‌جنگ (نوائے وقت÷ عدیل افضل)
مسلم لیگی رہنماء آصف علی ملک ایڈووکیٹ کی خصوصی سفارش پر حکومت پنجاب نے اہلیان فتح‌جنگ کے لیے شہر کے اندر پرانی منڈی مویشیاں‌ و ٹی ایم اے سے ملحقہ گراؤنڈ میں جناح پارک کی تعمیر کے لیے اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈز منظور کردیے-
فنڈز کی منظوری کے بعد پارک کی تعمیر کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے.
جدید پاارک میں شہریوں‌کو تفریح و دیگر سہولیات کی فراہمی کا خصوصی خیال رکھا جاے گا. جن میں‌پودوں، باغیچوں‌سمیت بچوں‌کے لیے جھولے، واکنگ ٹریک، لائٹنگ کے لیے بجلی کے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور ایک چھوٹے فیملی ریسٹورنٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جاے گا.
نمائندہ نوائے وقت فتح‌جنگ عدیل افضل خان سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ تین سال قبل عید گاہ کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ کی رقم فراہم کی گئی تھی. اور اب فتح‌جنگ کے شہریوں‌کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے پانی کے پروجیکٹ پر کام جاری ہے جوکہ جلد انشاء اللہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا.
اب ان پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی تفریح و صحت مندانہ سرگرمیوں‌کے لیے جناح‌پارک کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے. مجوزہ پارک کی تعمیر کے بعد شہریوں کے علاوہ ملحقہ دیہات کے عوام بھی مستفید ہوں گے

jinnah-park-fatehjang

fatehjang

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں