دہشت گردی کی نئی لہر، تحصیل فتح‌جنگ کی انتظامیہ کا حکمت عملی کے لیے اہم اجلاس

(نوائے وقت)
فتح‌جنگ: ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد اعلی حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیل فتح‌جنگ کی انتظامیہ نے بھی حکمت عملی مرتب کرلی-
اسسٹنٹ کمشنر مس نیلم خٹک کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی فتح‌جنگ آصف معین مسعود، چیئرمین عابد داؤد، کونسلرز، انچارج سپیشل برانچ، ڈپٹی ای ڈی او ایجوکیشن، پرائیویٹ سکول انتظامیہ، ممبران امن کمیٹی اور تھانہ کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی.
اجلاس کے دوران مس نیلم خٹک اور ایس پی آصف معین مسعود نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کے لیے تمام اداروں کو چوکس رہنا ہوگا-
تمام اداروں کی سیکورٹی بہتر بنائی جائے اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں