فتح‌جنگ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک طالبعلم جان بحق، خاتون سمیت دو زخمی

(نوائے وقت)
فتح‌جنگ:یونین کونسل جنگل کے گاؤں‌ کونجڑی کے رہائشی ظہیر ولد نور الہی اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کھیری مورت کی طرف جارہے تھے کہ موٹر وے انڈر پاس کے قریب موڑ پر سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کلاس نہم کے طالبعلم ارسلان ولد گلستان ساکن مورت جوکہ ٹیوشن پڑھنے کے لیے کاک چوہدریاں جارہے تھے موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے.
جس کے نتیجے میں نوجوان طالبعلم ارسلان شدید زخموں‌کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہوگیا.
جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار ظہیر و اہلیہ زخمی ہوگئے.
جان بحق نوجوان ارسلان کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپر د خاک کردیا گیا

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں