جامعہ تعلیم الفرقان (اڈے والی مسجد) میں تیسری سالانہ تکمیل بخاری شریف کی تقریب یکم اپریل بعد نماز مغرب منعقد کی جائے گی

فتح جنگ:
شہر کی قدیم دینی تعلیمی درسگاہ جامعہ تعلیم الفرقان ، مسجد فاروق اعظم المعروف اڈے والی مسجد میں تیسری سالانہ تکمیل بخاری شریف و دورہ حدیث کے طلباء کی دستار بندی کی تقریب یکم اپریل ، بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد کی جائے گی.
جامعہ تعلیم الفرقان استاذ القراء مولانا عبدالرحیم صاحب کی زیر نگرانی کئی عشروں سے دینی تعلیم کی فراہمی میں مصروف ہے.
تقریب سے ملتان کے سید حفظ الرحمن صاحب بھی خصوصی خطاب کریں گے.
fatehjang

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں