پانامہ کیس: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف سمیت چھ افراد کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

1- پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاناما دستاویزات کے بارے میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سمیت چھ افراد کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے
2- سپریم کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں ایک ہفتے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی
3- مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ہر دو ہفتے بعد اپنی پیش رفت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی پیش کرے گی
4- پانچ رکنی بینچ میں سے تین ججوں نے 540 صفحات کے فیصلے میں تحقیقات کا حکم دیا جبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس آصف کھوسہ سمیت دو ججوں نے اپنے اختلافی نوٹ میں وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کو کہا۔
5- سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں