پاناما عمل درآمد کیس، سماعت چند گھنٹے بعد دوبارہ شروع ہوگی

پاناما عمل درآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت اب سے چند گھنٹے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔

عدالت نے سماعت صبح ساڑھے9بجے تک ملتوی کرتے ہوئے تحریری حکم میں کہا کہ وزیراعظم کے وکیل سلمان اکرم چند منٹ میں دلائل مکمل کرلیں گے۔

ان کے بعد اسحاق ڈار کے وکیل دلائل پیش کریں گے جبکہ درخواستوں گزاروں کے وکلا جواب الجواب دیں گےاور آخرمیں ایڈیشنل اٹارٹی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل نیب موقف پیش کریں گے۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ کیپٹن صفدر کو آگاہ کیاجائےکہ ان کے وکیل موجود ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں