قطری بحران، ترک صدر ثالثی کے لیے خطے کا دورہ کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے درمیان پیدا بحران کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سعودی عرب، کویت اور قطر پہنچ کر اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ اُن کا دو روزہ دورہ کل اتوار 23 جولائی سے شروع ہو گا۔ ایک روز قبل ترک صدر نے واضح کیا تھا کہ اس بحران کے مکمل ہونے تک مذاکراتی عمل کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ترک حکومت پہلے ہی قطر کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے، اس باعث ثالثی میں ایردوآن کا کردار محدود دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹٍلرسن نے قطری بحران کو حل کرنے کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں