وزیراعظم نے 2013کے کاغذات نامزدگی میں یواےای کا اقامہ ظاہر کیا، دستاویزات

وزیراعظم کے عام انتخابات 2013کے کاغذات نامزدگی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے عام انتخابات 2013 کے کاغذات نامزدگی میں یو اے ای اقامہ ظاہر کیا ہوا ہے، کا غذات نامزدگی کے صفحہ نمبر 87پر وزیر اعظم نے اقامہ ظاہر کیا جب کہ اقامہ میں وزیراعظم نے خود کو ایف زیڈ ای کیپٹل کا چیئرمین آف دی بورڈ بھی ظاہر کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اقامہ اور ایف زیڈ ای کی چیئرمین شپ سفری ریکارڈ میں ظاہر کیا گیا جب کہ کاغذات نامزدگی پر سجاد احمد ریٹرنگ آفیسر این اے 120کے دستخط بھی موجود ہیں۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 18جنوری 2008 کو جاری کردہ پاسپورٹ پر اقامہ ظاہر کیا، وزیر اعظم کو اقامہ 5/6/2012 کو جاری کیا گیا جس کے ختم ہونے کی مدت 4/6/2015 تھی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں