نواز کا متبادل شہباز، شاہد خاقان عبوری وزیرِ اعظم

صدر مملکت نے یکم اگست کو تین بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب ہو گا۔
اتوار 3 بجے سہ پہر تک سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغزات نامزدگی حاصل کیے جا سکتے ہیں جو پیر کو دو بجے تک وصول کیے جائیں گے اور تین بجے سپیکر قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔

حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہباز شریف کو متبادل وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف کے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے تک شاہد خاقان عباسی عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں