فتح‌جنگ: حطار کے مقامی نوجوان سے موٹرسائیکل و نقدی چھین کر بھاگنے والے راہزن گرفتار، پولیس کے حوالے

فتح‌جنگ: حطار گاؤں کے رہائشی محبوب سلطان کے بیٹے عاشی نامی نوجوان اپنے سکول جانے والے دوسرے ساتھی طالب علم کے ہمراہ پریم نگر فقیراں کے قریب تھٹی چوک میں فتح جنگ کی جانب جانے والے رستے پر موٹر سائیکل ہمراہ کھڑا تھا کہ اسی اثناء میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے اسلحہ کی نوک پر ان سے ایک مو ٹر سائیکل، موبائل اور نقدی چھین لی اور حطار گاؤں کی جانب فرار ہوگئے.

لٹنے والے طالب علموں نے ملزمان کا پیچھا کیا اور پریم نگر فقیراں کے قریب دوسرے موبائل سے حطار کے مقامی لوگو ں کو آگاہ کیا . مقامی لوگوں‌نے جب ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان اسلحہ لہر ا کر فرار ہونے ہوگئے.
حطار سٹاپ کے قریب مقامی رکشہ ڈرائیورز نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے رکشہ روڈ کے درمیان کھڑے کردیے اور ملزمان کے پہنچنے پر انہیں دبوچ لیا گیا.
مقامی لوگوں نے لوٹا گیا موٹر سائیکل و نقدی ملزمان سے برآمد کرلی.
ملزمان کی درگت بنانے کے بعد انہیں تھانہ فتح‌جنگ پولیس کے حوالے کردیا گیا . پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں