وہائٹ ہاؤس سیکرٹری شان سپائیسرمستعفی

اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری شان سپائسر انتظامی تدیلی پر احتجاجاً اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کی خبر کے مطابق شان سپائسر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی کمیونی کیشنز ڈائریکٹر کی تقرری سے خوش نہیں تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سٹریٹ سے منسلک انتھونی سكیرامکسائی کو کمیونی کیشنز ڈائریکٹر کے لیے منتخب کیا ہے جس کا جزوی کام ابھی تک شان سپائسر دیکھ رہے تھے۔
شان سپائسر کیمرے کے سامنے آکر میڈیا کو بریف کرتے رہے ہیں لیکن حالیہ چند ہفتوں میں انھوں نے کیمرے سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق شان سپائسر، انتھونی سكیرامکسائی کی تقرری سے ناخوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ ایک ‘بڑی غلطی’ ہے۔
اس عہدے کے لیے گذشتہ مئی میں کمیونی کیشنز ڈائریکٹر مائک ڈیوبک کے مستعفی ہونے کے بعد سے کسی نئے شخص کی تلاش جاری تھی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں