امریکا نے بشارالاسد مخالف باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

امریکا نے شامی صدر بشارالاسد کی مخالف فورسز کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی جنرل نے جمعے کے روز تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر باغیوں کو مسلح کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی فورسز اعتدال پسند باغیوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہی تھیں۔ امریکی خصوصی فورسز کے کمانڈر ٹونی تھومس کے مطابق یہ اقدام روس کو رعایت دینے سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سن 2013ء میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے شامی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا آغاز کیا تھا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں