کابل میں خودکش بم دھماکہ، 24 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صبح کابل کے علاقے گلئی دواخانہ میں ایک نجی کمپنی کے دفتر کے باہر خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں جب کہ دھماکے کا نشانا بننے والی نجی کمپنی کے سی ای او محمد محقق کی رہائش گاہ بھی دھماکے سے قریب بتائی جاتی ہے۔
افغان سیکیورٹی کے اداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار بم دھماکہ خود کش تھا تاہم اس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کی قسم اور مقدار کے بارے میں جاننے کےلیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ اب تک کسی بھی تنظیم نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں