امریکا کا بولنگ بروک اور سیالکوٹ جڑواں شہر قرار

آپ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بارے میں تو سنا ہو گا کہ انہیں جڑواں شہر کہا جاتا ہے لیکن اب پاکستان کے شہر سیالکوٹ اور امریکی شہر بولنگ بروک کو بھی جڑواں شہر قرار دے دیا گیا ہے۔
شکاگو میں ہونے والی تقریب میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری اور بولنگ بروک کے مئیر راجر کلار نے ایک معاہدے پر دستخط کے تحت سیالکوٹ اور بولنگ بروک کو جڑواں شہر قرار دیدیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاک امریکہ تعلقات کی 70سالہ تاریخ میں اہم ترقی کا باعث بنے گا، انہوں نے گزشتہ 27 سالوں سے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب پر مئیر راجر کلار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیالکوٹ بولنگ بروک معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں شہروں کے درمیان مزید تعلقات مضبوط ہوں گے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں