کراچی میں فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید، دوسرا شدید زخمی

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پیش آیا جہاں معمول کی ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ڈسکو بیکری کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکار دم توڑ گیا جبکہ دوسرے اہلکار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد خان جبکہ زخمی اہلکار کا نام کامران بتایا گیا ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں