پانامہ ہنگامہ: وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیدیا

سٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ سُنانا شروع کر دیا۔ فیصلے میں نواز شریف سمیت اسحاق ڈار اور کیپٹن(ر) صفدر کو بھی نااہل قرار دیدیا۔بنچ کے پانچوں ججز نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا متفقہ فیصلہ دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کو فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا ںوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے جب کہ شریف خاندان کے تمام کیسز نیب میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ نواز شریف، حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے اور نیب 6 ہفتوں میں ریفرنس دائر کرے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ احتساب عدالت ان مقدمات پر 6 ماہ میں فیصلہ کرے گی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بھی نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں