ن لیگ کا عوامی پاور ’’شو ‘‘ کرنے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد اور ان کے استقبال کے سلسلہ میں ن لیگ نے 2 انتظامی کمیٹاں تشکیل دے دی ہیں ،لاہور میں استقبال کرنے والی کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے سپرد کی گئی ہے ۔ حمزہ شہباز کو لاہور میں اس حوالے سے تیاریاں کرنے کاکہا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں تیاریوں کی ذمہ داری چوہدری نثار کے سپردکر دی گئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر موٹر وے تمام انٹر چینجز پر بھی ن لیگی کارکن ان کا استقبال کریں گے جبکہ بابو صابو انٹر چینج پر ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف کے بابو صابو انٹر چینج یا داتا دربار میں جلسے سے خطاب کی تجاویز بھی زیر غور ہے جبکہ نواز شریف لاہور پہنچنے پر بڑے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں