اولمپکس میں کسی عرب خاتون کا پہلا تمغہ

ریو میں جاری اولمپکس مقابلوں کا پانچواں دن برطانیہ کے لیے اچھا رہا اور اس کے ایتھلیٹس نے سونے کے دو اور کانسی کے چار تمغے حاصل کیے۔
مصری ویٹ لفٹر سارہ احمد خواتین کے 69 کلوگرام کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر عرب دنیا کی پہلی ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنھوں نے اولمپکس میں کسی بھی مقابلے میں کوئی تمغہ حاصل کیا ہے۔
حجاب میں ملبوس 18 سالہ سارہ احمد نے 255 کلوگرام وزن اٹھا کر چینی شیانگ یانمے اور قزاقستان کی ظہیرہ زاپارکول کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مصر نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں آخری بار 1948 میں اولمپکس تمغہ جیتا تھا

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں