امریکہ نے میڈلز میں میدان مار لیا

برطانیہ کے محمد فرح پانچ ہزار اور دس ہزار میٹر ریس کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر اس ریس میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے تاریخ کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

خواتین کے ایکس چار سو ریلے مقابلوں میں امریکی خواتین نے سونے کا تمغہ جیت کر مسلسل چھٹی بار یہ میڈل اپنے نام کیا۔

خواتین کی 800 میٹر کی دوڑ میں جنوبی افریقہ کی کاسٹر سمینیا نے سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔امریکہ نے لگاتار چھٹی بار خواتین کے باسکٹ بال مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

تائیکونڈو میں آذربائیجان کے رازق عیسیٰ ایو نے مردوں کے 80 کلو گرام سے زیادہ وزن کیزمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ تائیکونڈومیں چین کے ژنگ شوئن نے طلائی تمغہ حاصل کیا ‘ چین لونگ نے بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز کا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ردمک جمناسٹک میں روس کی مارگریٹا مامون نے انفرادی زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔سوئٹزر لینڈ کے نینو شرٹر نے مائونٹین بائیک میں گولڈ میڈل جیت لیا۔دو بار کے اولمپک چیمپئن فرانس کے جولین ابسالون آٹھویں پوزیشن پر آئے ۔

چیک ریپبلک کے دفاعی چیمپئن جرسو لیو کل ہیوی دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کا تمغہ جیتا۔سپین کے کارلوس کولوما نے کانسی کا تمغہ جیتا۔برازیل نے والی بال کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔برازیل نے فائنل میں اٹلی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔فٹ بال کے ہیرو نیمار نے بھی میچ سٹیڈیم میں دیکھا۔امریکہ نے روس کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

امریکہ 45طلائی37چاندی اور 38کانسی کے تمغوںکیساتھ سرفہرست ہے ۔برطانیہ 27طلائی ‘23چاندی اور 17کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ چین 26طلائی ‘18چاندی اور 26کانسی کے تمغوںکیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس 19طلائی ‘18چاندی ‘19کانسی کے ساتھ چوتھے ‘جرمنی 17طلائی ‘10چاندی اور 15کانسی کے ساتھ پانچویں نمبر پر پر ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں