قومی ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، یونس خان اور محمد آصف کو کوئی خریدار نہ ملا

قومی ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ حیران کن طور پر یونس خان اور محمد آصف کو کوئی خریدار نہ ملا۔
دنیا نیوز کے مطابق قومی ٹیسٹ کپتان مصباح اکبر الرحمان کی قیادت میں کراچی وائٹس کی جانب سے کھیلیں گے۔شاہد آفریدی اسلام آباد ریجن کی جانب سے عمر گل کی قیادت میں ایکشن میں نظر آئینگے۔واضح رہے کہ یہ کپ 25اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ اس کی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے مختلف ریجنز سے 250کے قریب کھلاڑی شامل کئے گئے تھے۔فاٹا، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی بلیو، کراچی وائٹس ، لاہور بلیو اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں