دمبولا: آسٹریلیا نے میچ اور سیریز جیت لی

دمبولا میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت لی۔

آسٹریلیا نے 213 رنز کا مطلوبہ ہدف 31 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 74 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 اور ایرون فنچ نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے پاتھرینا نے تین اور پریرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 212 رنز بنا کر آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈی سلوا نے نو چوکوں کی مدد سے 76 جب کہ اینجلو میتھیوز نے چار چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جان ہیسٹنگز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مہمان ٹیم کے بولر جان ہیسٹنگز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں