پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں عماد بٹ کی شمولیت

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جو سات ستمبر کو اولڈ ٹریفرڈ میں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

سرفراز احمد کی قیادت میں اعلان کردہ اس تیرہ رکنی ٹیم میں خالد لطیف، شرجیل خان، شعیب ملک، محمد رضوان، بابراعظم، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد عرفان، سہیل تنویر اور عماد بٹ شامل ہیں۔

اکیس سالہ عماد بٹ کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے عماد بٹ دائیں ہاتھ کے تیز بولر اور بیٹسمین ہیں۔

عماد بٹ نے گزشتہ سال ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا ہے اور سات میچوں میں ایک نصف سنچری سکور کرنے کے علاوہ ستائیس وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

عماد بٹ نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو دو سے برابر کی تھی تاہم اسے ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں