پاکستانی بیٹنگ‘ باؤلنگ پھر ناکام‘ انگلینڈ نے چوتھا ون ڈے میچ بھی جیت لیا

لیڈزانگلینڈ نے پاکستان کو 4وکٹوں سے ہراکر چوتھا ون میچ ہراکر سیریز میں چا ر صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ شرجیل خان 16 رنز پر جورڈن کی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔سمیع اسلم 24 رنز پرپلنکٹ کی گیند پر سٹوکس آوٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور سرفراز احمد 12,12‘محمد رضوان چھ سکور بنا سکے۔ کپتان اظہر علی بھی 80 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔عماد وسیم 41گیندوں پر 57رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔قومی ٹیم نے 8وکٹوںپر 247رنز بنائے۔عادل رشید نے تین، کرس جورڈن اور معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے 8وکٹوں پر 247رنز بنائے۔

انگلش ٹیم شروع میں مشکلات کا شکار ہو ئی تاہم بعد میں مڈل آرڈرنے سنبھال لیا۔عرفان نے جیسن روئے کو 14رنز اور ساتویں اوور میں الیکس ہیلز کو 8رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ جوئے روٹ بھی 30رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے۔کپتان مورگن گیارہ رنز بنا کر عمر گل کا شکار بن گئے۔بین سٹوکس69رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔بیئر سٹو 61رنز پر رن آئوٹ ہوئے ۔

معین علی45رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔انگلینڈ نے ہدف6وکٹوں پر پورا کرلیا۔محمد عرفان نے دو جبکہ عمر گل ‘حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ 4ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں