پاکستان اور انگلینڈ کل واحد ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور انگلینڈ کل واحد ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گےپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ واحد ٹی ٹوئنٹی کے لیے مانچسٹر کے میدان پر آمنے سامنے ہورہے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔پاکستان پہلی مرتبہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ پر ٹی ٹوئنٹی کھیل رہا ہے جب کہ انگلینڈ پانچ میچز کھیل اس میدان پر ناقابل شکست ہے۔

عماد بٹ کو نئے کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سہیل تنویر کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان دو ہزار بارہ کے بعد پہلی مرتبہ شاہد آفریدی کے بغیر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میدان میں اترے گا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں