اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ کل روانہ ہوگیا

کھلاڑیوں میں حارث بانڈے ، لیانا سوان ، شاہ حسین ، منہال سیال ، غلام مصطفیٰ ، نجمہ پروین اور محبوب علی شامل ہیں

لاہور کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ مختلف حصوں میں  کل برازیل کے لئے روانہ ہوگیا ۔ ریو اولمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے چھوٹا دستہ  کل رات برازیل روانہ ہوگیا ۔

تیراک حارث بانڈے لندن اور لیانا سوان دبئی سے روانہ ہوے ۔ جوڈو کے کھلاڑی شاہ حسین جاپان ، جبکہ شوٹر منہال سہیل اور غلام مصطفیٰ کراچی سے اور اتھلیٹس نجمہ پروین اور محبوب علی لاہور سے برازیل روانہ ہوئے

دستے کے چیف دی مشن بیس بال فیڈریشن کے سربراہ شوکت جاوید ہیں ۔ اولمپکس کا میلہ پانچ اگست سے شروع ہوگا ۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں