انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

برمنگھم انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کم سے کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز میں اوپنرز کی ناکامی کے بعد ٹیم مینجمنٹ تیسرے ٹیسٹ میں نئی اوپننگ جوڑ ی اتارنے کا سوچ رہی ہے

کپتان مصباح الحق نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اس کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فی الحال حتمی الیون کا اعلان نہیں کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ تو اپنی پوزیشن تو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے لیکن شاید جگہ نہ بنا سکیں کیونکہ انہوں نے دو ٹیسٹوں کی چار اننگز میں انز ہی بنا پائے ہیں ان کی جگہ نوجوان اوپنر سمیع اسلم تجربہ کار برطانوی فاسٹ باؤلرز کا مقابلہ انہی کی سرزمین پر کر سکتے ہیں دوسری طرف فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی جگہ سہیل خان کو چانس ملنے کا امکان ہے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں