انگلینڈ 297 رنز پر آؤٹ، سہیل خان کی پانچ وکٹیں

برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا ہے۔

بدھ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو انگلینڈ کی پوری ٹیم 297 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان سب سے کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے گیری گیلنس نے 70 اور معین علی نے 63 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں۔

کپتان ایلسٹر کک 45 اور جو روٹ صرف تین رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ محمد عامر اور راحت علی نے دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ایجبیسٹن کے میدان میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا اور سکور 36 رنز تک پہنچا دیا۔

پاکستان کو پہلی کامیابی دسویں اوور میں ملی جب سیریز میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سہیل خان نے ہیلز کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا دیا۔ انھوں نے 17 رنز بنائے۔

سہیل خان نے ہی ہیلز کی جگہ میدان میں اترنے والے جو روٹ کو پویلین کی راہ دکھائی جب ان کا کیچ محمد حفیظ نے پکڑا۔ گذشتہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے روٹ تین رنز ہی بنا سکے۔

انگلش کپتان الیسٹر کک نے 45 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔ انھیں راحت علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ کک نے اس فیصلے کے خلاف ریویو لیا مگر ری پلے میں گیند واضح طور پر وکٹوں میں جاتی دکھائی دے رہی تھی۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور شان مسعود اور وہاب ریاض کی جگہ سمیع اسلم اور سہیل خان کو ٹیم کو جگہ دی گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں زخمی ہونے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کی جگہ سٹیون فن کی واپسی ہوئی ہے۔

بین سٹوکس پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے تھے اور اب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ چوتھے ٹیسٹ میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔

160803152946_pakistan_vs_england_3rd_test_640x360_getty_nocredit 160803105922_sohail_khan__640x360_reuters_nocredit

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں