کرکٹ میں ایک بولر کا خواب’چھ وکٹیں وہ بھی ایک اوور میں‘

آسٹریلیا میں جہاں جمعرات کو میزبان ملک نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کو ڈھیر کرتے ہوئے 369 رنز بنا ڈالے وہیں اسی ملک میں ایک بولر نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو 40 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
کرکٹ میں ہر بولر کا خواب ایک بہترین اوور ہوتا ہے جس میں چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کرنا۔
آسٹریلیا میں گولڈن پوائنٹ کرکٹ کلب کی جانب سے کھیلیے ہوئے بولر ایلڈ کیری کا یہ خواب پورا ہو گیا۔
وکٹوریا میں مشرقی بالاراٹ کے خلاف میچ میں 29 برس کے کیری اپنے پہلے آٹھ اوورز میں وکٹ حاصل نہیں کر سکے لیکن نویں اوور میں صورتحال تبدیل ہو گئی۔
اوور کی پہلی گیند پر بلے باز سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے، نئے آنے والے باز ان کی دوسری گیند پر وکٹر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے اور بعد میں تیسرے بلے باز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہیڑک مکمل کی۔
اپنے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ ہیڑک کا جشن منانے کے بعد جب کیری دوبارہ بولنگ کرنے آئے تو اگلی تینوں گیندوں پر تین بلے باز کو کلین بولڈ کر دیا اور یوں حریف ٹیم کی اننگز صرف 40 رنز پر سمیٹ دی۔
گولڈن پوائنٹ کے سیکریٹری جان اوگلیور نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا:’ میچ کے دوران بہت کم شائقین میدان میں موجود تھے لیکن وہاں موجود ایک شخص نے کچھ منفرد ہوتا دیکھ کر کیری کی پانچویں اور چھٹی وکٹ کی ریکارڈنگ کر لی۔’
انھوں نے کہا کہ گیند کو محفوظ کر لیا ہے اور کیری کو اپریل میں ان کے کارنامے پر ایوارڈ تقریب میں ٹرافی پیش کی جائے گی۔
کیری کے کارنامے کی خبر پورے آسٹریلیا میں پھیل گئی ہے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں