ابتدائی نقصان کے بعد پاکستان کی محتاط بلے بازی

برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز شروع کر دی ہے۔

ایجبیسٹن کے میدان میں اس وقت کریز پر سمیع اسلم اور اظہر علی موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد حفیظ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ ہوگئے۔

اس سیریز کے دوران حفیظ کوئی بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں اور اس میچ سے قبل بھی ان کی سلیکشن پر اعتراضات سامنے آئے تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے گیری بیلنس اور معین علی نے نصف سنچریاں بنائیں۔ بیلنس 70 جبکہ معین علی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں