برمنگھم ٹیسٹ ، پاکستان نے دن کے اختتام پر 3وکٹیں کھو کر 257رنز بناڈالے

برمنگھم ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3وکٹیں کھو کر 257رنز بنا لیے ۔ کھیل کے آغاز پر ہی محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سمیع اسلم اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں شاندار 181رنز کا اضافہ کرڈالا۔
سمیع اسلم اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری کے لیے تیار نظر آرہے تھے تاہم اظہر علی نے ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں انہیں بیاسی رنز پر رن آؤٹ کروا دیا۔
یونس اور اظہر علی نے سکور کارڈ آگے بڑھانا شروع کیا اور اس دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دسویں سنچری بھی مکمل کر ڈالی۔ تاہم وہ دن کے آخری اوور کی آخری گیند پر کیچ تھما کر آؤٹ ہو گئے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں