عبدالقادر کا وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے پی سی بی حکام کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی لیگ سپنر عبدالقادر کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ،لیجنڈری لیگ سپنر نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پیش ہونے کی بجائے اعلی حکام سے بورڈ کے کرتا دھر تاؤں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق عبدالقادر نے پی سی بی شوکاز نوٹس کے جواب میں وزیراعظم کو خط لکھ کر بورڈ کے خلاف چودہ نکات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اس کی کاپیاں چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیئرمین نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی بھیج دی ہے۔
خط میں سپنر نے بورڈ افسران کے بنک اکاؤنٹس اور پی سی بی کی آمدن اور اخراجات کا ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ سابق کرکٹرز کی تذلیل کرنے کے لیے تھانہ بن گیا، پی سی بی میں بدر ایم خان ایس ایچ او اور سبحان احمد ایس پی بنے ہوئے ہیں
جبکہ نجم سیٹھی ڈی آئی جی اور چیرمین شہریار خان بورڈ میں آئی جی پولیس کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں