فتح‌جنگ: چوتھا سالانہ الفتح فٹبال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل، الحفیظ کلب کی 0-2 سے الفتح کلب کو شکست

فتح‌جنگ(نوائے وقت)
ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کامران کاظمی نے بطور مہمان خصوصی چوتھے سالانہ الفتح فٹبال ٹورنامنٹ کوارٹرفائنل مرحلے کے میچ میں شرکت کی. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلون کے فروغ کے لیے معاشر ے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے.

اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر عمران حیدر شاہ، احمد نواز خان راماں سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے.

کوارٹر فائنل مرحلے کے میچ میں الحفیط فٹبال کلب نے میزبان الفتح فٹبال کلب کو اپنے شاندار کھیل کی بدولت دو صفر سے شکست دی.

بعد ازاں مہمان خصوصی نے ونر و رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں