سری لنکا کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف تھیلنگاسوماتھیپالا نے تمام سکیورٹی امور کوتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے مطابق وہ چاہیں گے کہ ان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے کم از کم ایک لاہور میں کھیلا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہیں گے کہ دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ’’سلامتی کے امور سے متعلق ہمارے معائنہ کاروں نے پاکستان کا دورہ کیا اور ان کے مطابق تمام معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے لاہور شہر میں ٹیم کی سلامتی کی صورت حال پر تسلی کا اظہار کیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نےاس بات کی یقین دھانی کرائی ہےکہ اس سیریز کی کامیابی اور کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے پاکستانی سکیورٹی فورسز ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائیں گی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں