فتح جنگ کالج آف کامرس سالانہ سپورٹس فیسٹیول

http://beta.fatehjangcity.com/article/2274/fatehjagn-college-of-commerce-sports-gala

فتح جنگ کالج آف کامرس سالانہ سپورٹس فیسٹیول
فتح جنگ کالج آف کامرس کا سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں رنگا رنگ تقریبات اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گےٗ ۔ سپورٹس گالہ افتتاحی ایونٹ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنماء آصف علی ملک ایڈووکیٹ تھے۔

سپورٹس گالہ کا اہتمام سپورٹس سٹیڈیم فتح جنگ میں کیا گیا تھا۔اس موقع پر پرنسپل فتح جنگ کالج آف کامرس اشتیاق علی ندیم، لیگی رہنماء ذوالفقار بلوچ، ملک رفاقت اعوان، پرنسپل علی گرایٗمر سکول محمد علی بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوےٗ کہا کہ جہاں بھی کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کےہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔تعلیم کا شعبہ ہو یا کھیل کا میدان، محنت سبھی میں ضروری ہے اور ان میں نمایاں مقام پیدا کرنا ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

تقریب کے آخر میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گےٗ

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں