ڈی سی او اٹک نے ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت

اٹک۔۴۰ اگست( ) ڈی سی او اٹک نے ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں۔ اپنے اپنے دفاتر اور متعلقہ علاقوں میں ڈینگی کے محفوظ رہنے کے لیے مجوزہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

انہوں نے انتظامیہ افسران پر ذور دیا کہ اپنی اپنی متعلقہ تحصیلوں میں صفائی اور پانی کی نکاسی پر خصوصی توجہ دیں اور جو علاقے ڈینگی کے حوالے سے حساس قرار دیے گئے ہیں ان علاقوں میں تمام حفاظتی اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں۔

ڈینگی سے محفوظ رہنے کی حفاظتی تدابیر کی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں میں زیروپیریڈ لگائے جائیں جس میں طلبا وطالبات کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان میں ان اقدامات کو روشناس کرواسکیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے کسی بھی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تمام محکموں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے ڈی سی او آفس اٹک کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کریں۔

fatehjangcity-com_7e378c26-a8f6-4b64-a524-0f5fce8f0e6022201615147_medium fatehjangcity-com_60db4e9d-7b92-4d50-b0a4-0218182bfebf242016121654_medium fatehjangcity-com_774cbbe9-3805-43f6-a936-bd757edb13b2242016121657_medium fatehjangcity-com_f085638a-4aea-49aa-907c-35da48a982f324201612174_medium fatehjangcity-com_fbb0fb66-9a5c-4498-b1ee-c5ca2b154590242016121659_medium

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں