ضلع کونسل ہال اٹک میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب

پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد

اٹک۔۔۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی مساعی جمیلہ اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کے انمول خوابوں کی تعبیر کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی یہ سرزمین پاک پوری دنیا میں مسلمانوں کی ایک علیحدہ شناخت کا سبب ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل ہال اٹک میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ، ڈی پی او اٹک ندیم حسین،اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ، صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع اٹک جاوید خان باجوڑی، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سلیم شہزاد کے علاوہ سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی تنظیموں کے اکابرین، طلبا و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعد اد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آج کا پاکستان ایٹمی قوت ہے جووزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی دلیرانہ قیات کی بدولت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور اس ترقی کے تسلسل کو برقرا رکھنا نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے جس کا تقاضہ ہے کہ آج کا نوجوان مذہبی، علاقائی اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دیانتدارانہ کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہوگا۔

تقریب میں یو م آزادی کے حوالے سے طلبا و طالبات اور بچوں نے تقاریر،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔

قبل ازیں ضلع کونسل ہال کے سبزہ زار میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

fatehjangcity-com_716fc3a5-26ca-4aab-9b76-f5d81f6cf6df242016121741_medium fatehjangcity-com_1963cc35-f848-4c04-99bd-27fe3123620f242016121742_medium fatehjangcity-com_ade2e30c-eea3-4bb4-9119-0d8b0959182822201615145_medium

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں