میونسپل کمیٹی الیکشن میں کامیابی، مسلم لیگ ن نے ایم سی کونسلرزمیں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم شروع کردی

(صداقت محمود مٹھو سے)
فتح جنگ میونسپل کمیٹی میں بازی الٹنے پر چودھری نثار علی خان کی جانب سے آصف ملک کواڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان- لیگی رہنما نے مسلم لیگ(ن) اور اتحادی کونسلرز میں 25،25لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیے-
آصف علی ملک ایڈووکیٹ کی رہائش گا ہ ڈھلیاں میں کامیاب کونسلرز کے اعزاز میں پُرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا ریاض خان بالڑہ کی قیادت میں بالڑہ گروپ کے کونسلرز بھی تقریب میں شریک ہوئے –
ملک سہیل خان کمڑیال کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے کونسلر قاضی شاہد محمود بھی پیش پیش تھے کامیابی کے فوراً بعد فنڈز ملنے پر کونسلرز کے حوصلے بلند (ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا-
کونسلرز نے نواز شریف،شہباز شریف اور چودھری نثار علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا –
فتح جنگ شہر کے 12میں سے صرف 3کونسلرز شیر کے نشان پر کامیاب ہوئے آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے اپنی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقلیت کو اکثریت بنادیا –
میجر طاہر صادق کی مخالفت میں ریاض خان بالڑہ نے (ن) لیگ کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا – آخری رات کو مخالف کیمپ سے 2کونسلرز کو (ن) لیگ کی حمایت میں لا کر بادشاہ گر ہونے کا ثبوت دیا ملک سہیل کمڑیال نے بھی میجر طاہر کی مخالفت میں بھر پور کردار ادا کیا تحریک انصاف کا ایک کونسلر زبیر خان اگرچہ میجر گروپ میں چلا گیا تھاتاہم دوسرے کونسلر قاضی شاہد محمود کو میجر گروپ کے مقابلہ میں سٹینڈ کرنے کی ہدایت کی-

فنڈز تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اٹک سے فرعونیت، بد معاشی،دھونس دھاندلی،تھانے کچہری،جھوٹ،فریب،منافقت اور انتقام کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ضلع کونسل اٹک سمیت میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں بھی چیئرمین مسلم لیگ ن کے ہونگے،میجر طاہر صادق کا چیئرمینی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے والااب ان کے جھانسے میں کوئی بھی نہیں آئے گا –
انھوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق ضلع کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ہیں ترقیاتی منصبوں اور سرکاری ملازمتوں کیلئے عدالتوں سے حکم امتناعی لینا عوام دشمنی کا واضع ثبوت ہے ن لیگ کی حکومت میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہو رہی ہیں اقرباء پروری کا دور گزر چکا ہے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے الیکشن میں شکست کے بعد سے فرعونیت تکبر غرور دھونس دھاندلی انتقام،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا –
انھوں نے کہا کہ ضلع کونسل اور ایم سی کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں تکبر کی سیاست پر عاجزی اور انکساری نے فتح حاصل کر لی حق کی جیت اور جھوٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھ سے چیئرمینی جاتے دیکھ کر میجر طاہر اپنی بیٹی کو امیدوار نہیں بنائے وہ اب کسی قربانی کے بکرے کی تلاش میں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اپنے دور نظامت میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے قانون کو گھر کی لونڈی سمجھنے اور اقتدار کے نشے میں لوگوں پر ظلم کرنے والے،بے بس لوگوں سے قرآن پر اپنی وفاداریوں کا حلف لینے والے اب اقتدار کی چھتری کیلئے پاپڑ بیل رہے ہیں لیکن انشاء اللہ ظلم و زیادتی فرعونیت اور تکبر کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔
ریاض خان بالڑہ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ ضلع اٹک سے میجر گروپ کا صفایا کر کے دم لیں گے۔کھوکھلے نعروں کی سیاست کا دور گذر چکا ہے اب میجر طاہر کے جھانسے میں کوئی نہیں آنے والا میجر کے حمایتی بھی اپنے ماضی پر نظر دوڑا لیں اب انکا اقتدار میں آنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں