وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ کا دارلعلوم پیر احمد شاہ کا دورہ، طلباء کو انعامات سےنوازا

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)
وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ مدارس اور خانقاہی نظام فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہی مدارس سے فاضل طلباء زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں خانقاہی نظام میں اسلام کی ترویج میں بھر پور کردار ادا کرتا ہے اسلامی مدارس اسلام کے قلعے ہیں بھیرہ شریف سے الحا ق شدہ مدارس کے بہترین نتائج اس بات کا بین ثبوت ہے کہ مدارس کے طلباء کسی سے کم نہیں ہیں وہ گزشتہ روز دربار پیر احمد شاہ سیالوی فتح جنگ میں پنڈی بورڈاور وفاق المدارس العربیہ سے پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-
وفاقی وزیر مملکت نے پوزیشن ہولڈرز فرحت شہزاد،بلال احمد،حسنین احمد میں انعامات تقسیم کئے جبکہ سجادہ نشین و منتظم اعلیٰ درالعلوم پیر احمد شاہ سید قاسم شاہ سیالوی نے نے وفاقی وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ کو یادگاری سویئنر بھی پیش کیا ا س سے قبل انہوں نے محلہ مسجد المرتضیٰ میں قائم مدرسہ للبنات اسلام کا بھی دورہ کیا اور مہتمم مولانا محمود آزاد کی طرف سے ظہرانے میں شرکت کی۔

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں