گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک لال خان میں اپنی مدد آپ کے تحت دو کمروں کی تعمیر کا افتتاح

فتح جنگ (تحصیل رپورٹر)
فتح جنگ،گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک لال خان میں اپنی مدد آپ کے تحت2کمروں کی تعمیر کاافتتاح ای ڈی او تعلیم عبدالشکور انجم نے کیاتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک لال خان میں اپنی مدد آپ کے تحت2کمروں کی تعمیرکاافتتاح ای ڈی او تعلیم اٹک عبدالشکور انجم نے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر تعلیم شمیم اختر،اے ای او غلام عباس،وائس چیئر مین یوسی قطبال ملک ارشد اعوان کے علاوہ عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی سکول کی اعلیٰ کار کردگی پر ای ڈی او عبدالشکور انجم نے ہیڈ ماسٹر ہما علی جاوید کو خراج تحسین پیش کیا۔
تصویر: محمد زاہد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول ڈھوک ملک داخلی نلہڈ تحصیل پنڈیگھیب کی معلمہ کیلئے خدمات جاری رکھنا مشکل ہو گیا –
تفصیلات کے مطابق سکول کی ہیڈ مسٹرس نبیلہ بنارس نے ای ڈی او اٹک کودرخواست دیتے ہوئے تحریر کیا کہ میں نے سکول کا چارج سنبھالا توسکول کی حالت انتہائی خراب تھی – جس پرمیں نے سکول کی تعمیر ومرمت کروائی اور بچے بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی – جسکی وجہ سے سکول کا شماراچھے سکولوں میں ہونے لگا اور محکمے کی طرف سے مجھے شاباش بھی ملی – لیکن کچھ شر پسند لوگوں کو یہ بات اچھی نہ لگی جسکی وجہ سے انہوں نے سکول کے معاملات میں ناجائز مداخلت شروع کردی نوبت یہاں تک اپہنچی کہ ڈھوک کے مقامی لوگوں نے سکول پر دھاوا بول دیا اور مجھے زدوکوب کیا میں نے ان کے خلاف تھانہ پنڈیگھیب میں مقدمہ درج کروایا تواب میرا راستہ روکنا معمول بنا لیا کہ اپنا مقدمہ واپس لو نہیں تو تمھیں جان سے مار دیں گے نبیلہ بنارس نے edoایجوکیشن اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ میرا تبادلہ پنڈیگھیب شہر میں کیا جائے تاکہ پر سکون ہو کراپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکوں

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں