مسلم لیگ ق کا محترمہ ایمان وسیم کو بطور امیدوار ضلع کونسل چیئرمین لانے کا فیصلہ

فتح جنگ: ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سابق ضلع ناظم اٹک میجر ر طاہر صادق خان نے اپنی صاحبزادی و سابق ایم این اے محترمہ ایمان وسیم کو بطور امیدوار ضلع کونسل چیئرمین لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا.
مخصوص نشستون کے انتخابات کے بعد میجر گروپ جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہے اور مسلم لیگ ن کو ضلع کونسل چیئرمین الیکشن میں ٹف ٹائم دینے کے لیے ہوم ورک میں مصروف ہیں . انہوں نے اپنی صاحبزادی کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطوں میں مصروف ہیں.
محترمہ ایمان وسیم سابق ایم این اے منتخب ہوچکی ہیں. سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو این اے 59 سے منتخب کروانے کے لیے محترمہ نے قومی اسمبلی سے استعفی دیا تھا. ضلع کی سیاست کے اتار چڑھاؤ سے اچھی طرح واقف ہیں اور پنجاب یونیورسٹی شعبہء قانون سے فارغ التحصیل ہیں.
میجر گروپ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اپنی بیٹی کو سامنے لانے کی میجر ر طاہر صادق کی حکمت عملی ہے تاکہ گروپ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی جاسکے

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں