ضلع کونسل چیئرمین شپ کا تاج میجر گروپ کے نمائندے کے سر پر ہی سجے گا- ملک حمید اکبر خان

اٹک(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق امیدوار پنجاب اسمبلی وممبرضلع کونسل اٹک ملک حمید اکبر خان نے کہا ہے کہ ضلع کی چیئر مین شپ کا تاج میجر طاہر صادق کے نامزد امیدوار کے سر پر سجے گا. نام نہاد سیاسیوں کے خواب خیالی پلاؤ ثابت ہوں گے. مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے لے کر نیچے تک سب کرپشن میں ملوث ہیں . اٹک میں کرپٹ ٹولہ اٹک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن میجر طاہر صادق کے خلاف صف آ راء ہیں . ان کا کچھ بھی نہیں بننا ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کی چیئرمین شپ سابقہ دور کی طرح ایک مرتبہ پھر ضلع اٹک کے عوام کے لیے ایک سرپرائز ہو گا. ضلع بھر میں گروپ لیڈر میجر طاہر صادق کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے کرپٹ حکومتوں کے معرض وجود میں آنے سے رک گیا تھا. میجر طاہر صادق نے ضلع اٹک کے شہروں سے لے کر دور دراز دیہات کے باسیوں کو ضروریاتِ زندگی کی تمام سہولیات دہلیز پر پہنچائیں پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد کو روزگار فراہم کیا تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنا لوہا منوایا. ضلع اٹک میں آنے والا دور میجر طاہر صادق کی قیادت کا دور ہے. کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا.

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں