حکومت نوجوانوں کے روزگار کے لیے فنی تعلیم کے تمام مواقع فراہم کررہی ہے- ڈی سی او اٹک

اٹک(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ حکومت روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر نوجوانوں کے لئے روزگار فراہم کے مواقع پیدا کررہی تاکہ بے روگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں منعقدہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا – اجلاس میں کونسل کے ممبران اور عہدیداروں نے شرکت کی –
ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ کونسل اس مقصد کے لئے مفت کتابوں کی فراہمی , مفت فنی تعلیم , وظائف , مالی ا مداد اور تعلیم کے حصول کے بعد نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں معاونت بھی فراہم کرتی ہے -انہو ں نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی تعلیم کے علاوہ فنی تعلیم کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ فنی تعلیم نوجوانوں کو کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے – اس وقت ملک کے اندر اور بیرون ملک فنی تعلیم کی ڈیمانڈ ہے اس لئے ہمیں موجودہ حالات کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر فنی تعلیم کی طرف پوری توجہ دینی ضرورت ہے –

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں