سی پیک منصوبہ سے ملک میں معاشی انقلاب برپا ہوگا- وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتا ب احمد

اٹک(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ملکی تاریخ کا ایک ایسا منصوبہ جس سے نہ صرف پاکستان میں ایک معاشی انقلاب برپا ہونے جارہا ہے بلکہ اس سے پورے خطے میں ایک تبدیلی آئے گی اسی وجہ سے ملک دشمن طاقتیں اس سے توجہ ہٹانے اور اس کے راستے میں روڑے اٹکانے کے لئے ہمیں ایل اوسی اور دیگر مسائل میں الجھانا چاہتی ہیں – ہمیں ملک دشمن طاقتوں کی ان سازشوں کو سمجھ کر اس موقع پر قومی یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے تاکہ ان پر یہ بات واضع ہو جائے کہ پاکستانی قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے – انہو ں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک اخباری بیان میں کیا –
انہو ں نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کے تمام صوبے مسفید ہونگے – انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت اس منصوبے کے تکمیل کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ہمیں اس کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظر اپنے ذاتی اختلافات بالائے طاق رکھ کر اس منصوبے کی تکمیل کے لئے ایک آواز ہونا چاہیے – انہو ں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں اس منصوبے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور ہماری توجہ اس طرف سے ہٹانے کے لئے طرح طرح کے مسائل میں الجھانا چاہتے ہیں – انہو ں نے کہا کہ دشمن ان عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ موجودہ ملکی قیادت نے اس منصوبے کو ہر حال میں مکمل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے – وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صورت میں ہمیں جو قیادت میسر آئی ہے اس کی ملکی ترقی کیلئے سوچ کی وجہ سے آج ہمیں اچھے دن دیکھنے کی امید پیدا ہوئی ہے -انہو ں نے کہا کہ ہمیں سیاسی مصلحتوں سے قطع نظر ملکی ترقی اور خوشحالی کو مد نظر رکھنا چاہیے تاکہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکیں –

تبصرے

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں